Sunan Al-Nasai Hadith 698 (سنن النسائي)
[698]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ عَنْ ابْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ عَنْ أَبِيہِ قَالَ تَمَارَی رَجُلَانِ فِي الْمَسْجِدِ الَّذِي أُسِّسَ عَلَی التَّقْوَی مِنْ أَوَّلِ يَوْمٍ فَقَالَ رَجُلٌ ہُوَ مَسْجِدُ قُبَاءَ وَقَالَ الْآخَرُ ہُوَ مَسْجِدُ رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ہُوَ مَسْجِدِي ہَذَا
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمیوں کا اس مسجد کے بارے میں اختلاف ہوگیا جس کی بنیاد شروع دن سے تقویٰ پر رکھی گئی ہے۔ایک شخص نے کہا: وہ مسجد قباء ہے۔دوسرے نے کہا: وہ رسول اللہ ﷺ کی مسجد ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’وہ میری مسجد (مسجد نبوی) ہے۔‘‘