Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 729 (سنن النسائي)

[729]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا عَائِذُ بْنُ حَبِيبٍ قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ رَأَی رَسُولُ اللہِ ﷺ نُخَامَةً فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ فَغَضِبَ حَتَّی احْمَرَّ وَجْہُہُ فَقَامَتْ امْرَأَةٌ مِنْ الْأَنْصَارِ فَحَكَّتْہَا وَجَعَلَتْ مَكَانَہَا خَلُوقًا فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَا أَحْسَنَ ہَذَا

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مسجد کی سامنے والی دیوار پر کھنکھار لگا دیکھا تو آپ غصے میں آگئے حتی کہ آپ کا چہرئہ انور سرخ ہوگیا۔انصار کی ایک عورت اٹھی،اس نے کھنکھار کو کھرچا اور اس کی جگہ خوشبو لگا دی۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’یہ کیا ہی خوب ہے!‘‘