Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 743 (سنن النسائي)

[743]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ إِبْرَاہِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ قَالَ قَدِمَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْمَدِينَةَ فَصَلَّی نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشَرَ شَہْرًا ثُمَّ وُجِّہَ إِلَی الْكَعْبَةِ فَمَرَّ رَجُلٌ قَدْ كَانَ صَلَّی مَعَ النَّبِيِّ ﷺ عَلَی قَوْمٍ مِنْ الْأَنْصَارِ فَقَالَ أَشْہَدُ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَدْ وُجِّہَ إِلَی الْكَعْبَةِ فَانْحَرَفُوا إِلَی الْكَعْبَةِ

حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مدینہ تشریف لائے تو تقریباً سولہ (۱۶) مہینے بیت المقدس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتے رہے،پھر آپ کا رخ انور کعبے کی طرف کر دیا گیا۔ایک آدمی جس نے نبی ﷺ کے ساتھ (کعبے کی طرف منہ کرکے) نماز پڑھی تھی،انصار کی ایک قوم (بنو حارثہ) کے پاس سے گزرا۔(وہ بیت المقدس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھ رہے تھے) اس نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہ ﷺ کو کعبہ رخ نماز پڑھنے کا حکم دے دیا گیا ہے،چنانچہ وہ (نماز ہی میں) کعبے کی طرف مڑ گئے۔