Sunan Al-Nasai Hadith 753 (سنن النسائي)
[753]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ سُفْيَانَ قَالَ حَدَّثَنَا الزُّہْرِيُّ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللہِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ جِئْتُ أَنَا وَالْفَضْلُ عَلَی أَتَانٍ لَنَا وَرَسُولُ اللہِ ﷺ يُصَلِّي بِالنَّاسِ بِعَرَفَةَ ثُمَّ ذَكَرَ كَلِمَةً مَعْنَاہَا فَمَرَرْنَا عَلَی بَعْضِ الصَّفِّ فَنَزَلْنَا وَتَرَكْنَاہَا تَرْتَعُ فَلَمْ يَقُلْ لَنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ شَيْئًا
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ میں اور فضل بن عباس رضی اللہ عنہما اپنی ایک گدھی پر آئے جبکہ رسول اللہ ﷺ عرفہ میں لوگوں کو نماز پڑھا رہے تھے۔ہم کچھ صف کے آگے سے گزرے،پھر اتر پڑے اور گدھی کو چرنے کے لیے چھوڑ دیا۔رسول اللہ ﷺ نے ہمیں کچھ نہیں کہا۔