Sunan Al-Nasai Hadith 754 (سنن النسائي)
[754] إسنادہ ضعیف
ابو داود (718)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدٍ قَالَ حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ قَالَ قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ عَبَّاسِ بْنِ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عَبَّاسٍ عَنْ الْفَضْلِ بْنِ الْعَبَّاسِ قَالَ زَارَ رَسُولُ اللہِ ﷺ عَبَّاسًا فِي بَادِيَةٍ لَنَا وَلَنَا كُلَيْبَةٌ وَحِمَارَةٌ تَرْعَی فَصَلَّی النَّبِيُّ ﷺ الْعَصْرَ وَہُمَا بَيْنَ يَدَيْہِ فَلَمْ يُزْجَرَا وَلَمْ يُؤَخَّرَا
حضرت فضل بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہماری بستی میں حضرت عباس رضی اللہ عنہ سے ملنے تشریف لائے۔ہمارے ہاں ایک چھوٹی سی کتیا اور ایک گدھی تھی جو چرتی پھرتی تھی۔نبی ﷺ نے عصر کی نماز پڑھی اور یہ دونوں آپ کے آگے تھیں۔نہ انھیں روکا گیا اور نہ پیچھے ہٹایا گیا۔