Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 755 (سنن النسائي)

[755]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَنَّ الْحَكَمَ أَخْبَرَہُ قَالَ سَمِعْتُ يَحْيَی بْنَ الْجَزَّارِ يُحَدِّثُ عَنْ صُہَيْبٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يُحَدِّثُ أَنَّہُ مَرَّ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللہِ ﷺ ہُوَ وَغُلَامٌ مِنْ بَنِي ہَاشِمٍ عَلَی حِمَارٍ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللہِ ﷺ وَہُوَ يُصَلِّي فَنَزَلُوا وَدَخَلُوا مَعَہُ فَصَلَّوْا وَلَمْ يَنْصَرِفْ فَجَاءَتْ جَارِيَتَانِ تَسْعَيَانِ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ فَأَخَذَتَا بِرُكْبَتَيْہِ فَفَرَعَ بَيْنَہُمَا وَلَمْ يَنْصَرِفْ

حضرت صہیب سے منقول ہے کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو فرماتے سنا کہ وہ اور بنو ہاشم کا ایک لڑکا ایک گدھے پر سوار رسول اللہ ﷺ کے سامنے سے گزرے جب کہ آپ نماز پڑھ رہے تھے۔ہم دونوں اترے اور آپ کے ساتھ مل کر نماز پڑھی۔آپ نے نماز نہ چھوڑی اور بنو عبدالمطلب سے دو چھوٹی بچیاں بھاگتی ہوئی آئیں اور انھوں نے آپ کے گھٹنوں کو پکڑ لیا۔آپ نے ان دونوں کو الگ کیا لیکن نماز نہیں چھوڑی۔