Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 757 (سنن النسائي)

[757]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ عَنْ مَالِكٍ عَنْ أَبِي النَّضْرِ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ أَنَّ زَيْدَ بْنَ خَالِدٍ أَرْسَلَہُ إِلَی أَبِي جُہَيْمٍ يَسْأَلُہُ مَاذَا سَمِعَ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ يَقُولُ فِي الْمَارِّ بَيْنَ يَدَيْ الْمُصَلِّي فَقَالَ أَبُو جُہَيْمٍ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَوْ يَعْلَمُ الْمَارُّ بَيْنَ يَدَيْ الْمُصَلِّي مَاذَا عَلَيْہِ لَكَانَ أَنْ يَقِفَ أَرْبَعِينَ خَيْرًا لَہُ مِنْ أَنْ يَمُرَّ بَيْنَ يَدَيْہِ

حضرت زید بن خالد نے بسر بن سعید کو حضرت ابو جہیم رضی اللہ عنہ کے پاس بھیجا کہ ان سے پوچھے کہ انھوں نے رسول اللہ ﷺ سے نمازی کے آگے سے گزرنے والے کے بارے میں کیاسنا ہے؟ انھوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے: ’’اگر نمازی کے آگے سے گزرنے والا جان لے کہ اس پر اس فعل کا کس قدر گناہ ہے تو اس کے لیے چالیس (سال یا مہینے یا دن) تک رکے رہنا اس کے آگے سے گزرنے سے بہتر ہو۔‘‘