Sunan Al-Nasai Hadith 781 (سنن النسائي)
[781]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ قَالَ أَنْبَأَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ رَجَاءٍ عَنْ أَوْسِ بْنِ ضَمْعَجٍ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَؤُمُّ الْقَوْمَ أَقْرَؤُہُمْ لِكِتَابِ اللہِ فَإِنْ كَانُوا فِي الْقِرَاءَةِ سَوَاءً فَأَقْدَمُہُمْ فِي الْہِجْرَةِ فَإِنْ كَانُوا فِي الْہِجْرَةِ سَوَاءً فَأَعْلَمُہُمْ بِالسُّنَّةِ فَإِنْ كَانُوا فِي السُّنَّةِ سَوَاءً فَأَقْدَمُہُمْ سِنًّا وَلَا تَؤُمَّ الرَّجُلَ فِي سُلْطَانِہِ وَلَا تَقْعُدْ عَلَی تَكْرِمَتِہِ إِلَّا أَنْ يَأْذَنَ لَكَ
حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’لوگوں کی امامت وہ شخص کرائے جو ان میں سے اللہ تعالیٰ کی کتاب کو زیادہ پڑھنے والا ہو۔اگر وہ قراءت میں برابر ہوں تو جس نے پہلے ہجرت کی ہو۔اگر وہ ہجرت میں بھی برابر ہوں تو جو رسول اللہ ﷺ کی سنت کو زیادہ جانتا ہو۔اگر سنت کے علم میں بھی برابر ہوں تو جو عمر میں بڑا ہو۔اور تو کسی شخص کی سلطنت و اختیار میں اس کی امامت نہ کرا اور نہ اس کی مسند عزت پر بیٹھ،مگر یہ کہ وہ تجھے اجازت دے۔‘‘