Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 782 (سنن النسائي)

[782]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنَا حَاجِبُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمَنْبِجِيُّ عَنْ وَكِيعٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ قَالَ أَتَيْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ أَنَا وَابْنُ عَمٍّ لِي وَقَالَ مَرَّةً أَنَا وَصَاحِبٌ لِي فَقَالَ إِذَا سَافَرْتُمَا فَأَذِّنَا وَأَقِيمَا وَلْيَؤُمَّكُمَا أَكْبَرُكُمَا

حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ میں اور میرا ایک چچازاد بھائی یا ساتھی رسول اللہ ﷺ کے پاس آئے تو آپ نے فرمایا،ددجب سفر میں نماز کا وقت ہو جائے تو اذان کہنا اور جو تم میں بڑا ہو وہ امامت کرائے۔‘‘