Sunan Al-Nasai Hadith 822 (سنن النسائي)
[822]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ يَحْيَی بْنِ ہَانِئٍ عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ مَحْمُودٍ قَالَ كُنَّا مَعَ أَنَسٍ فَصَلَّيْنَا مَعَ أَمِيرٍ مِنْ الْأُمَرَاءِ فَدَفَعُونَا حَتَّی قُمْنَا وَصَلَّيْنَا بَيْنَ السَّارِيَتَيْنِ فَجَعَلَ أَنَسٌ يَتَأَخَّرُ وَقَالَ قَدْ كُنَّا نَتَّقِي ہَذَا عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ ﷺ
حضرت عبدالحمید بن محمود بیان کرتے ہیں کہ ہم حضرت انس رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔ہم نے حکام میں سے ایک حاکم کے ساتھ نماز پڑھی۔لوگوں نے ہمیں دھکیل دیا حتی کہ ہم کھڑے ہوئے اور دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھی۔حضرت انس رضی اللہ عنہ ستونوں والی صف سے پیچھے ہٹنے لگے اور فرمایا: ہم رسول اللہ ﷺ کے زمانے میں اس (ستونوں کے درمیان صف بنانے) سے بچا کرتے تھے۔