Sunan Al-Nasai Hadith 881 (سنن النسائي)
[881]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی قَالَ حَدَّثَنَا خَالِدٌ قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ سَمِعْتُ نَصْرَ بْنَ عَاصِمٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ الْحُوَيْرِثِ وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ إِذَا صَلَّی رَفَعَ يَدَيْہِ حِينَ يُكَبِّرُ حِيَالَ أُذُنَيْہِ وَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ وَإِذَا رَفَعَ رَأْسَہُ مِنْ الرُّكُوعِ
حضرت مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،اور وہ نبی ﷺ کے صحابہ میں سے ہیں،کہ رسول اللہ ﷺ جب نماز پڑھتے تو تکبیر تحریمہ کے وقت اپنے دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھاتے اور جب رکوع میں جانے کا ارادہ فرماتےاور جب رکوع سے سر اٹھاتے (تو بھی رفع الیدین کرتے)۔