Sheikh Zubair Alizai

Sunan Al-Nasai Hadith 942 (سنن النسائي)

[942]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

أَخْبَرَنِي يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَی عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ عَنْ أُبَيٍّ قَالَ مَا حَاكَ فِي صَدْرِي مُنْذُ أَسْلَمْتُ إِلَّا أَنِّي قَرَأْتُ آيَةً وَقَرَأَہَا آخَرُ غَيْرَ قِرَاءَتِي فَقُلْتُ أَقْرَأَنِيہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ وَقَالَ الْآخَرُ أَقْرَأَنِيہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ فَقُلْتُ يَا نَبِيَّ اللہِ أَقْرَأْتَنِي آيَةَ كَذَا وَكَذَا قَالَ نَعَمْ وَقَالَ الْآخَرُ أَلَمْ تُقْرِئْنِي آيَةَ كَذَا وَكَذَا قَالَ نَعَمْ إِنَّ جِبْرِيلَ وَمِيكَائِيلَ عَلَيْہِمَا السَّلَام أَتَيَانِي فَقَعَدَ جِبْرِيلُ عَنْ يَمِينِي وَمِيكَائِيلُ عَنْ يَسَارِي فَقَالَ جِبْرِيلُ عَلَيْہِ السَّلَام اقْرَأْ الْقُرْآنَ عَلَی حَرْفٍ قَالَ مِيكَائِيلُ اسْتَزِدْہُ اسْتَزِدْہُ حَتَّی بَلَغَ سَبْعَةَ أَحْرُفٍ فَكُلُّ حَرْفٍ شَافٍ كَافٍ

حضرت ابی رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ میں جب سے مسلمان ہوا،مجھے کبھی دل میں شک پیدا نہیں ہوا مگر ایک دفعہ جب میں نے ایک آیت پڑھی اور ایک دوسرے شخص نے میری قراءت سے مختلف پڑھی تو میں نے کہا: مجھے اللہ کے رسول ﷺ نے یہ آیت (اس طرح) پڑھائی ہے۔دوسرے شخص نے کہا: مجھے یہ آیت رسول اللہ ﷺ نے (اس طرح) پڑھائی ہے،چنانچہ میں نبی ﷺ کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے نبی! آپ نے فلاں آیت مجھے اس طرح پڑھائی ہے؟ آپ نے فرمایا: ’’ہاں۔‘‘ دوسرے شخص نے کہا: یہی آیت آپ نے مجھے اس طرح نہیں پڑھائی؟ آپ نے فرمایا: ’’ہاں۔جبریل اور میکائیل علیہما السلام دونوں میرے پاس آئے تو جبریل علیہ السلام میرے دائیں بیٹھ گئے اور میکائیل علیہ السلام میرے بائیں۔جبریل علیہ السلام نے کہا: آپ قرآن مجید ایک حرف پر پڑھیں۔میکائیل علیہ السلام نے مجھ سے کہا: مزید کی اجازت طلب فرمائیں۔وہ بار بار کتے رہے حتی کہ جبریل (اللہ کے حکم سے) سات حروف تک پہنچ گئے اور ان میں سے ہر حرف شافی و کافی ہے۔‘‘