Jamia al-Tirmidhi Hadith 1012 (سنن الترمذي)
[1012] إسنادہ ضعیف
ابن ماجہ (1480)
أبو بکر بن أبي مریم: ضعیف
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ ثَوْبَانَ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي جَنَازَةٍ فَرَأَی نَاسًا رُكْبَانًا فَقَالَ أَلَا تَسْتَحْيُونَ إِنَّ مَلَائِكَةَ اللہِ عَلَی أَقْدَامِہِمْ وَأَنْتُمْ عَلَی ظُہُورِ الدَّوَابِّ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ وَجَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ثَوْبَانَ قَدْ رُوِيَ عَنْہُ مَوْقُوفًا قَالَ مُحَمَّدٌ الْمَوْقُوفُ مِنْہُ أَصَحُّ
ثوبان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک جنازے میں نکلے،آپ نے کچھ لوگوں کو سوار دیکھا تو فرمایا: کیا تمہیں شرم نہیں آتی؟ اللہ کے فرشتے پیدل چل رہے ہیں اور تم جانوروں کی پیٹھوں پر بیٹھے ہو ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ثوبان کی حدیث،ان سے موقوفاً بھی مروی ہے۔محمدبن اسماعیل بخاری کہتے ہیں: ان کی موقوف روایت زیادہ صحیح ہے،۲-اس باب میں مغیرہ بن شعبہ اور جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔