Jamia al-Tirmidhi Hadith 1023 (سنن الترمذي)

[1023]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی قَالَ كَانَ زَيْدُ بْنُ أَرْقَمَ يُكَبِّرُ عَلَی جَنَائِزِنَا أَرْبَعًا وَإِنَّہُ كَبَّرَ عَلَی جَنَازَةٍ خَمْسًا فَسَأَلْنَاہُ عَنْ ذَلِكَ فَقَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُكَبِّرُہَا قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ ذَہَبَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ إِلَی ہَذَا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَغَيْرِہِمْ رَأَوْا التَّكْبِيرَ عَلَی الْجَنَازَةِ خَمْسًا و قَالَ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ إِذَا كَبَّرَ الْإِمَامُ عَلَی الْجَنَازَةِ خَمْسًا فَإِنَّہُ يُتَّبَعُ الْإِمَامُ

عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کہتے ہیں کہ زید بن ارقم ہمارے جنازوں پر چار تکبیریں کہتے تھے۔انہوں نے ایک جنازے پر پانچ تکبیریں کہیں ہم نے ان سے اس کی وجہ پوچھی،تو انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ ایسابھی کہتے تھے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-زید بن ارقم کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-صحابہ کرام وغیرہم میں سے بعض اہل علم اسی طرف گئے ہیں۔ان کا خیال ہے کہ جنازے میں پانچ تکبیریں ہیں،۳-احمد اور اسحاق بن راہویہ کہتے ہیں: جب امام جنازے میں پانچ تکبیریں کہے توامام کی پیروی کی جائے (یعنی مقتدی بھی پانچ کہیں)۔