Jamia al-Tirmidhi Hadith 1022 (سنن الترمذي)
[1022]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ صَلَّی عَلَی النَّجَاشِيِّ فَكَبَّرَ أَرْبَعًا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ أَبِي أَوْفَی وَجَابِرٍ وَيَزِيدَ بْنِ ثَابِتٍ وَأَنَسٍ قَالَ أَبُو عِيسَی وَيَزِيدُ بْنُ ثَابِتٍ ہُوَ أَخُو زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ وَہُوَ أَكْبَرُ مِنْہُ شَہِدَ بَدْرًا وَزَيْدٌ لَمْ يَشْہَدْ بَدْرًا قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَكْثَرِ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَغَيْرِہِمْ يَرَوْنَ التَّكْبِيرَ عَلَی الْجَنَازَةِ أَرْبَعَ تَكْبِيرَاتٍ وَہُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَمَالِكِ بْنِ أَنَسٍ وَابْنِ الْمُبَارَكِ وَالشَّافِعِيِّ وَأَحْمَدَ وَإِسْحَقَ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے نجاشی کی صلاۃ جنازہ پڑھی توآپ نے چارتکبیریں کہیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابوہریرہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابن عباس،ابن ابی اوفیٰ،جابر،یزید بن ثابت اور انس رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں ۳-یزید بن ثابت: زید بن ثابت کے بھائی ہیں۔یہ ان سے بڑے ہیں۔یہ بدر میں شریک تھے اور زید بدر میں شریک نہیں تھے،۴-صحابہ کرام میں سے اکثراہل علم کااسی پرعمل ہے۔ان لوگوں کی رائے ہے کہ صلاۃ جنازہ میں چار تکبیریں ہیں۔سفیان ثوری،مالک بن انس،ا بن مبارک،شافعی،احمد اور اسحاق بن راہویہ کا یہی قول ہے۔