Jamia al-Tirmidhi Hadith 1025 (سنن الترمذي)
[1025]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ نُفَيْرٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يُصَلِّي عَلَی مَيِّتٍ فَفَہِمْتُ مِنْ صَلَاتِہِ عَلَيْہِ اللہُمَّ اغْفِرْ لَہُ وَارْحَمْہُ وَاغْسِلْہُ بِالْبَرَدِ وَاغْسِلْہُ كَمَا يُغْسَلُ الثَّوْبُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ قَالَ مُحَمَّدٌ أَصَحُّ شَيْءٍ فِي ہَذَا الْبَابِ ہَذَا الْحَدِيثُ
عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو میت پر صلاۃِجنازہ پڑھتے سناتو میں نے اس پرآپ کی صلاۃسے یہ کلمات یاد کیے:اللّہُمَّ! اغْفِرْ لَہُ وَارْحَمْہُ وَاغْسِلْہُ بِالْبَرَدِ. وَاغْسِلْہُ کَمَا یُغْسَلُ الثَّوْبُ (اے اللہ! اسے بخش دے،اس پر رحم فرما،اسے برف سے دھودے،اور اسے (گناہوں سے) ایسے دھودے جیسے کپڑے دھوئے جاتے ہیں)۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-محمدبن اسماعیل بخاری کہتے ہیں کہ اس باب کی سب سے صحیح یہی حدیث ہے۔