Jamia al-Tirmidhi Hadith 1028 (سنن الترمذي)

[1028] إسنادہ ضعیف

ابو داود (3166) ابن ماجہ (1490)

ابن إسحاق صرح بالسماع عند الرویاني (1537) قلت: رواہ مرثد بن عبد اللہ عن الحارث بن مالک (ولم أعرفہ) عن مالک بن ھبیرۃ بہ۔(تاریخ دمشق 56/ 512 وسندہ حسن) و قال الحافظ: فقیل ھو الحارث بن مخلد الزرقي (اتحاف المھرۃ 13/ 117) ولم یذکر دلیلاً لقولہ۔

انوار الصحیفہ ص 216

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ الْمُبَارَكِ وَيُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ مَرْثَدِ بْنِ عَبْدِ اللہِ الْيَزَنِيِّ قَالَ كَانَ مَالِكُ بْنُ ہُبَيْرَةَ إِذَا صَلَّی عَلَی جَنَازَةٍ فَتَقَالَّ النَّاسَ عَلَيْہَا جَزَّأَہُمْ ثَلَاثَةَ أَجْزَاءٍ ثُمَّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ صَلَّی عَلَيْہِ ثَلَاثَةُ صُفُوفٍ فَقَدْ أَوْجَبَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ وَأُمِّ حَبِيبَةَ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ وَمَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ مَالِكِ بْنِ ہُبَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ ہَكَذَا رَوَاہُ غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ وَرَوَی إِبْرَاہِيمُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ ہَذَا الْحَدِيثَ وَأَدْخَلَ بَيْنَ مَرْثَدٍ وَمَالِكِ بْنِ ہُبَيْرَةَ رَجُلًا وَرِوَايَةُ ہَؤُلَاءِ أَصَحُّ عِنْدَنَا

مرثد بن عبداللہ یزنی کہتے ہیں کہ مالک بن ہبیرہ رضی اللہ عنہ جب صلاۃِجنازہ پڑھتے اور لوگ کم ہوتے تو ان کی تین صفیں ۱؎ بنادیتے،پھر کہتے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایاہے: جس کی صلاۃِجنازہ تین صفوں نے پڑھی تو اس نے (جنت) واجب کرلی۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-مالک بن ہبیرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن ہے،۲-اسی طرح کئی لوگوں نے محمد بن اسحاق سے روایت کی ہے۔ابراہیم بن سعد نے بھی یہ حدیث محمد بن اسحاق سے روایت کی ہے۔اورانہوں نے سند میں مرثد اور مالک بن ہبیرہ کے درمیان ایک شخص کوداخل کردیا ہے۔ہمارے نزدیک ان لوگوں کی روایت زیادہ صحیح ہے،۳-اس باب میں عائشہ،ام حبیبہ،ابوہریرہ اور ام المومنین میمونہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔