Jamia al-Tirmidhi Hadith 1031 (سنن الترمذي)

[1031]إسنادہ صحیح

مشکوۃ المصابیح (1667)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ آدَمَ ابْنُ بِنْتِ أَزْہَرَ السَّمَّانِ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدِ اللہِ حَدَّثَنَا أَبِي عَنْ زِيَادِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ حَيَّةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ الرَّاكِبُ خَلْفَ الْجَنَازَةِ وَالْمَاشِي حَيْثُ شَاءَ مِنْہَا وَالطِّفْلُ يُصَلَّی عَلَيْہِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ رَوَاہُ إِسْرَائِيلُ وَغَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُبَيْدِ اللہِ وَالْعَمَلُ عَلَيْہِ عِنْدَ بَعْضِ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَغَيْرِہِمْ قَالُوا يُصَلَّی عَلَی الطِّفْلِ وَإِنْ لَمْ يَسْتَہِلَّ بَعْدَ أَنْ يُعْلَمَ أَنَّہُ خُلِقَ وَہُوَ قَوْلُ أَحْمَدَ وَإِسْحَقَ

مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: سواری والے جنازے کے پیچھے رہے،پیدل چلنے والے جہاں چاہے رہے،اور بچوں کی بھی صلاۃ جنازہ پڑھی جائے گی۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-اسرائیل اوردیگر کئی لوگوں نے اِسے سعید بن عبداللہ سے روایت کیا ہے،۳-صحابہ کرام وغیرہم میں سے بعض اہل علم کااسی پر عمل ہے۔یہ لوگ کہتے ہیں کہ بچے کی صلاۃِ جنازہ یہ جان لینے کے بعدکہ اس میں جان ڈال دی گئی تھی پڑھی جائے گی گو (ولادت کے وقت) وہ رویانہ ہو،احمد او ر اسحاق بن راہویہ اسی کے قائل ہیں ۱؎۔