Jamia al-Tirmidhi Hadith 1032 (سنن الترمذي)
[1032] إسنادہ ضعیف
ابن ماجہ (1508،2750) مستدرک حاکم (4/ 348،349)
أبو الزبیر عنعن
وللحدیث شاھد ضعیف عند ابن عدي فی الکامل (4/ 1329)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو عَمَّارٍ الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْوَاسِطِيُّ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ الْمَكِّيِّ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ الطِّفْلُ لَا يُصَلَّی عَلَيْہِ وَلَا يَرِثُ وَلَا يُورَثُ حَتَّی يَسْتَہِلَّ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ قَدْ اضْطَرَبَ النَّاسُ فِيہِ فَرَوَاہُ بَعْضُہُمْ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ مَرْفُوعًا وَرَوَی أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ وَغَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ مَوْقُوفًا وَرَوَی مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَقَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ جَابِرٍ مَوْقُوفًا وَكَأَنَّ ہَذَا أَصَحُّ مِنْ الْحَدِيثِ الْمَرْفُوعِ وَقَدْ ذَہَبَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ إِلَی ہَذَا قَالُوا لَا يُصَلَّی عَلَی الطِّفْلِ حَتَّی يَسْتَہِلَّ وَہُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَالشَّافِعِيِّ
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: بچے کی صلاۃِ (جنازہ) نہیں پڑھی جائے گی۔نہ وہ کسی کا وارث ہوگا اور نہ کوئی اس کا وارث ہوگا جب تک کہ وہ پیدائش کے وقت روئے نہیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-اس حدیث میں لوگ اضطراب کے شکارہوئے ہیں۔بعض نے اِسے ابوالزبیرسے اور ابوالزبیرنے جابرسے اورجابرنے نبی اکرمﷺسے مرفوعاً روایت کیا ہے،اوراشعث بن سوار اوردیگر کئی لوگوں نے ابوالزبیرسے اورابوالزبیرنے جابرسے موقوفاً روایت کی ہے،اورمحمد بن اسحاق نے عطاء بن ابی رباح سے اورعطاء نے جابرسے موقوفاً روایت کی ہے گویاموقوف روایت مرفوع روایت سے زیادہ صحیح ہے،۲-بعض اہل علم اسی طرف گئے ہیں،وہ کہتے ہیں کہ بچے کی صلاۃِ جنازہ نہیں پڑھی جائے گی۔جب تک کہ وہ پیدائش کے وقت نہ روئے یہی سفیان ثوری اور شافعی کا قول ہے۔