Jamia al-Tirmidhi Hadith 1046 (سنن الترمذي)
[1046]صحیح
مشکوۃ المصابیح (1707)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْأَشَجُّ حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ إِذَا أُدْخِلَ الْمَيِّتُ الْقَبْرَ وَقَالَ أَبُو خَالِدٍ مَرَّةً إِذَا وُضِعَ الْمَيِّتُ فِي لَحْدِہِ قَالَ مَرَّةً بِسْمِ اللہِ وَبِاللہِ وَعَلَی مِلَّةِ رَسُولِ اللہِ وَقَالَ مَرَّةً بِسْمِ اللہِ وَبِاللہِ وَعَلَی سُنَّةِ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَقَدْ رُوِيَ ہَذَا الْحَدِيثُ مِنْ غَيْرِ ہَذَا الْوَجْہِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَرَوَاہُ أَبُو الصِّدِّيقِ النَّاجِيُّ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ أَبِي الصِّدِّيقِ النَّاجِيِّ عَنْ ابْنِ عُمَرَ مَوْقُوفًا أَيْضًا
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ جب میت قبر میں داخل کردی جاتی (اورکبھی راوی حدیث ابوخالد کہتے: جب میت اپنی قبر میں رکھ دی جاتی تو آپ کبھی: بسم اللہ وباللہ وعلی ملۃ رسول اللہ،پڑھتے اورکبھی بسم اللہ وباللہ وعلی سنۃ رسول اللہ ﷺ (اللہ کے نام سے،اللہ کی مدد سے اور رسول اللہ ﷺ کے طریقہ پر میں اسے قبر میں رکھتاہوں) پڑھتے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث اس طریق سے حسن غریب ہے،۲-یہ حدیث دوسرے طریق سے بھی ابن عمر سے مروی ہے،انہوں نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہے اوراسے ابوالصدیق ناجی نے بھی ابن عمر سے روایت کیا ہے اور انہوں نے نبی اکرمﷺ سے،۳-نیز یہ صدیق الناجی کے واسطہ سے ابن عمر سے بھی موقوفاًمروی ہے۔