Jamia al-Tirmidhi Hadith 1064 (سنن الترمذي)

[1064]صحیح

مشکوۃ المصابیح (1573)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنِ أَسْبَاطِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ الْكُوفِيُّ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا أَبُو سِنَانٍ الشَّيْبَانِيُّ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ السَّبِيعِيِّ قَالَ قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ صُرَدٍ لِخَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ أَوْ خَالِدٌ لِسُلَيْمَانَ أَمَا سَمِعْتَ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ مَنْ قَتَلَہُ بَطْنُہُ لَمْ يُعَذَّبْ فِي قَبْرِہِ فَقَالَ أَحَدُہُمَا لِصَاحِبِہِ نَعَمْ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ فِي ہَذَا الْبَابِ وَقَدْ رُوِيَ مِنْ غَيْرِ ہَذَا الْوَجْہِ

ابواسحاق سبیعی کہتے ہیں کہ سلیمان بن صرد نے خالد بن عرفطہ سے (یاخالد نے سلیمان سے) پوچھا: کیا آپ نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے نہیں سنا؟ جسے اس کا پیٹ ماردے ۱؎ اسے قبر میں عذاب نہیں دیاجائے گا تو ان میں سے ایک نے اپنے دوسرے ساتھی سے کہا: ہاں(سناہے)۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-اس باب میں یہ حدیث حسن غریب ہے،۲-اس کے علاوہ یہ اور بھی طریق سے مروی ہے۔