Jamia al-Tirmidhi Hadith 1065 (سنن الترمذي)
[1065]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَامِرِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ ذَكَرَ الطَّاعُونَ فَقَالَ بَقِيَّةُ رِجْزٍ أَوْ عَذَابٍ أُرْسِلَ عَلَی طَائِفَةٍ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ فَإِذَا وَقَعَ بِأَرْضٍ وَأَنْتُمْ بِہَا فَلَا تَخْرُجُوا مِنْہَا وَإِذَا وَقَعَ بِأَرْضٍ وَلَسْتُمْ بِہَا فَلَا تَہْبِطُوا عَلَيْہَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ سَعْدٍ وَخُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ وَجَابِرٍ وَعَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے طاعون کا ذکر کیا،توفرمایا: یہ اس عذاب کا بچا ہواحصہ ہے،جو بنی اسرائیل کے ایک گروہ ۱؎ پربھیجاگیاتھا جب کسی زمین (ملک یا شہر) میں طاعون ہو جہاں پرتم رہ رہے ہو تو وہاں سے نہ نکلو ۲؎ اور جب وہ کسی ایسی سر زمین میں پھیلاہو جہاں تم نہ رہتے ہوتو وہاں نہ جاؤ۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-اسامہ بن زید کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں سعد،خزیمہ بن ثابت،عبدالرحمٰن بن عوف،جابر اور عائشہ سے بھی احادیث آئی ہیں۔