Jamia al-Tirmidhi Hadith 1067 (سنن الترمذي)

[1067]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ قَالَ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَی عَنْ سَعْدِ بْنِ ہِشَامٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّہَا ذَكَرَتْ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ مَنْ أَحَبَّ لِقَاءَ اللہِ أَحَبَّ اللہُ لِقَاءَہُ وَمَنْ كَرِہَ لِقَاءَ اللہِ كَرِہَ اللہُ لِقَاءَہُ قَالَتْ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللہِ كُلُّنَا نَكْرَہُ الْمَوْتَ قَالَ لَيْسَ ذَلِكَ وَلَكِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا بُشِّرَ بِرَحْمَةِ اللہِ وَرِضْوَانِہِ وَجَنَّتِہِ أَحَبَّ لِقَاءَ اللہِ وَأَحَبَّ اللہُ لِقَاءَہُ وَإِنَّ الْكَافِرَ إِذَا بُشِّرَ بِعَذَابِ اللہِ وَسَخَطِہِ كَرِہَ لِقَاءَ اللہِ وَكَرِہَ اللہُ لِقَاءَہُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جواللہ سے ملنا چاہتاہے اللہ بھی اس سے ملنا چاہتاہے،اور جو اللہ سے ملنے کو ناپسند کرتاہے اللہ بھی اس سے ملنے کو ناپسند کرتاہے۔تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم سبھی کو موت ناپسند ہے؟تو آپ نے فرمایا: یہ مرادنہیں ہے،بلکہ مرادیہ ہے کہ مومن کو جب اللہ کی رحمت،اس کی خوشنودی اوراس کے جنت کی بشارت دی جاتی ہے تووہ اللہ سے ملنا چاہتاہے اور اللہ اس سے ملنا چاہتاہے،اور کافر کو جب اللہ کے عذاب اور اس کی غصے کی خبر دی جاتی ہے تو وہ اللہ سے ملنے کو ناپسند کرتاہے اور اللہ بھی اس سے ملنے کو ناپسند کرتاہے ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔