Jamia al-Tirmidhi Hadith 1072 (سنن الترمذي)
[1072]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا مَاتَ الْمَيِّتُ عُرِضَ عَلَيْہِ مَقْعَدُہُ بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ فَإِنْ كَانَ مِنْ أَہْلِ الْجَنَّةِ فَمِنْ أَہْلِ الْجَنَّةِ وَإِنْ كَانَ مِنْ أَہْلِ النَّارِ فَمِنْ أَہْلِ النَّارِ ثُمَّ يُقَالُ ہَذَا مَقْعَدُكَ حَتَّی يَبْعَثَكَ اللہُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب کوئی آدمی مرتاہے تو اس پر صبح وشام اس کا ٹھکانا پیش کیا جاتاہے،اگرو ہ جنتیوں میں سے ہے تو جنت میں اپنا ٹھکانا دیکھتاہے اور اگر وہ جہنمیوں میں سے ہے تووہ جہنم میں اپناٹھکانا دیکھتاہے،پھر اس سے کہاجاتاہے: یہ تیرا ٹھکانا ہے،یہاں تک کہ اللہ تجھے قیامت کے دن اٹھائے ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے ۱ ؎۔