Jamia al-Tirmidhi Hadith 1084 (سنن الترمذي)
[1084] إسنادہ ضعیف
ابن ماجہ (1967)
ابن عجلان عنعن
وتلمیذہ عبد الحمید بن سلیمان: ضعیف (تقریب: 3764)
وانظر الحدیث الآتي (1085)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ ابْنِ وَثِيمَةَ النَّصْرِيِّ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا خَطَبَ إِلَيْكُمْ مَنْ تَرْضَوْنَ دِينَہُ وَخُلُقَہُ فَزَوِّجُوہُ إِلَّا تَفْعَلُوا تَكُنْ فِتْنَةٌ فِي الْأَرْضِ وَفَسَادٌ عَرِيضٌ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي حَاتِمٍ الْمُزَنِيِّ وَعَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَدْ خُولِفَ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ سُلَيْمَانَ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ وَرَوَاہُ اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ عَجْلَانَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ مُرْسَلًا قَالَ أَبُو عِيسَی قَالَ مُحَمَّدٌ وَحَدِيثُ اللَّيْثِ أَشْبَہُ وَلَمْ يَعُدَّ حَدِيثَ عَبْدِ الْحَمِيدِ مَحْفُوظًا
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تمہیں کوئی ایسا شخص شادی کاپیغام دے،جس کی دین داری اور اخلاق سے تمہیں اطمینان ہوتو اس سے شادی کردو۔اگر ایسا نہیں کروگے توزمین میں فتنہ اور فساد عظیم برپاہوگا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی اس روایت میں عبدالحمید بن سلیمان کی مخالفت کی گئی ہے،اسے لیث بن سعد نے بطریق: ابن عجلان،عن أبی ہریرۃ،عن النبی ﷺ مرسلاً(منقطعاً) روایت کی ہے(یعنی: ابن وشیمہ کا ذکر نہیں کیا ہے)،۲-محمدبن اسماعیل بخاری کاکہناہے کہ لیث کی حدیث اشبہ(قریب تر) ہے،انہوں (بخاری) نے عبدالحمید کی حدیث کو محفوظ شمارنہیں کیا،۳-اس باب میں ابوحاتم مزنی اور عائشہ رضی اللہ عنہما سے احادیث آئی ہیں۔