Jamia al-Tirmidhi Hadith 1085 (سنن الترمذي)
[1085] إسنادہ ضعیف
عبد اللہ بن مسلم بن ہرمز: ضعیف (تقریب: 3616) وقال العراقي: ضعفہ الجمھور (تخریج الإحیاء 251/1)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو السَّوَّاقُ الْبَلْخِيُّ حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَعِيلَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مُسْلِمِ بْنِ ہُرْمُزَ عَنْ مُحَمَّدٍ وَسَعِيدٍ ابْنَيْ عُبَيْدٍ عَنْ أَبِي حَاتِمٍ الْمُزَنِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا جَاءَكُمْ مَنْ تَرْضَوْنَ دِينَہُ وَخُلُقَہُ فَأَنْكِحُوہُ إِلَّا تَفْعَلُوا تَكُنْ فِتْنَةٌ فِي الْأَرْضِ وَفَسَادٌ قَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ وَإِنْ كَانَ فِيہِ قَالَ إِذَا جَاءَكُمْ مَنْ تَرْضَوْنَ دِينَہُ وَخُلُقَہُ فَأَنْكِحُوہُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَأَبُو حَاتِمٍ الْمُزَنِيُّ لَہُ صُحْبَةٌ وَلَا نَعْرِفُ لَہُ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ غَيْرَ ہَذَا الْحَدِيثِ
ابوحاتم مزنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تمہارے پاس جب کوئی ایسا شخص (نکاح کاپیغام لے کر) آئے،جس کی دین داری اور اخلاق سے تم مطمئن ہو تو اس سے نکاح کردو۔اگر ایسا نہیں کروگے تو زمین میں فتنہ اورفساد برپاہوگا ۱؎ لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اگر اس میں کچھ ہو؟ آپ نے تین باریہی فرمایا: جب تمہارے پاس کوئی ایساشخص آئے جس کی دین داری اور اخلاق سے تم مطمئن ہو تو اس سے نکاح کردو ۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن غریب ہے،۲-ابوحاتم مزنی کوشرف صحبت حاصل ہے،ہم اس کے علاوہ ان کی کوئی حدیث نہیں جانتے جو انہوں نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہو۔