Jamia al-Tirmidhi Hadith 1140 (سنن الترمذي)
[1140]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يَقْسِمُ بَيْنَ نِسَائِہِ فَيَعْدِلُ وَيَقُولُ اللہُمَّ ہَذِہِ قِسْمَتِي فِيمَا أَمْلِكُ فَلَا تَلُمْنِي فِيمَا تَمْلِكُ وَلَا أَمْلِكُ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَائِشَةَ ہَكَذَا رَوَاہُ غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يَقْسِمُ وَرَوَاہُ حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ وَغَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي قِلَابَةَ مُرْسَلًا أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ يَقْسِمُ وَہَذَا أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ وَمَعْنَی قَوْلِہِ لَا تَلُمْنِي فِيمَا تَمْلِكُ وَلَا أَمْلِكُ إِنَّمَا يَعْنِي بِہِ الْحُبَّ وَالْمَوَدَّةَ كَذَا فَسَّرَہُ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: نبی اکرمﷺ اپنی بیویوں کے درمیان باری تقسیم کرتے ہوئے فرماتے: اے اللہ! یہ میری تقسیم ہے جس پر میں قدرت رکھتاہوں،لیکن جس کی قدرت تو رکھتا ہے،میں نہیں رکھتا،اس کے بارے میں مجھے ملامت نہ کرنا۔امام ترمذی کہتے ہیں: عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کو اسی طرح کئی لوگوں نے بسند حماد بن سلمہ عن ایوب عن ابی قلابہ عن عبداللہ بن یزیدعن عائشہ روایت کیا ہے کہ نبی اکرمﷺ باری تقسیم کرتے تھے جب کہ اسے حماد بن زید اوردوسرے کئی ثقات نے بسند ایوب عن ابی قلابہ مرسلاً روایت کیا ہے کہ نبی اکرمﷺ باری تقسیم کرتے تھے اور یہ حماد بن سلمہ کی حدیث سے زیادہ صحیح ہے،اورجس کی قدرت تورکھتاہے میں نہیں رکھتاسے مرادمحبت ومؤدّۃہے،اسی طرح بعض اہل علم نے اس کی تفسیرکی ہے۔