Jamia al-Tirmidhi Hadith 1141 (سنن الترمذي)
[1141] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود (2133) نسائي (3394) ابن ماجہ (1969)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ حَدَّثَنَا ہَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ بَشِيرِ بْنِ نَہِيكٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ إِذَا كَانَ عِنْدَ الرَّجُلِ امْرَأَتَانِ فَلَمْ يَعْدِلْ بَيْنَہُمَا جَاءَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَشِقُّہُ سَاقِطٌ قَالَ أَبُو عِيسَی وَإِنَّمَا أَسْنَدَ ہَذَا الْحَدِيثَ ہَمَّامُ بْنُ يَحْيَی عَنْ قَتَادَةَ وَرَوَاہُ ہِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ عَنْ قَتَادَةَ قَالَ كَانَ يُقَالُ وَلَا نَعْرِفُ ہَذَا الْحَدِيثَ مَرْفُوعًا إِلَّا مِنْ حَدِيثِ ہَمَّامٍ وَہَمَّامٌ ثِقَةٌ حَافِظٌ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: جب کسی شخص کے پاس دوبیویاں ہوں اور ان کے درمیان انصاف سے کام نہ لے تو وہ قیامت کے دن اس حال میں آئے گا کہ اس کا ایک پہلو جھکاہوا ہوگا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-اس حدیث کو ہمام بن یحییٰ نے قتادہ سے مُسنداً ۱؎ روایت کیا ہے،۲-اوراسے ہشام دستوائی نے بھی قتادہ سے روایت کیا ہے لیکن اس روایت میں ہے کہ ایسا کہاجاتاتھا...۳-ہم اس حدیث کو صرف ہما م ہی کی روایت سے مرفوع جانتے ہیں اور ہمام ثقہ حافظ ہیں ۲؎۔