Jamia al-Tirmidhi Hadith 1156 (سنن الترمذي)
[1156]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ أَيُّوبَ وَقَتَادَةُ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ زَوْجَ بَرِيرَةَ كَانَ عَبْدًا أَسْوَدَ لِبَنِي الْمُغِيرَةِ يَوْمَ أُعْتِقَتْ بَرِيرَةُ وَاللہِ لَكَأَنِّي بِہِ فِي طُرُقِ الْمَدِينَةِ وَنَوَاحِيہَا وَإِنَّ دُمُوعَہُ لَتَسِيلُ عَلَی لِحْيَتِہِ يَتَرَضَّاہَا لِتَخْتَارَہُ فَلَمْ تَفْعَلْ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَسَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةُ ہُوَ سَعِيدُ بْنُ مِہْرَانَ وَيُكْنَی أَبَا النَّضْرِ
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں بریرہ کے شوہر بنی مغیرہ کے ایک کالے کلوٹے غلام تھے،جس دن بریرہ آزاد کی گئیں،اللہ کی قسم،گویا میں انہیں مدینے کے گلی کوچوں اور کناروں میں اپنے سامنے دیکھ رہاہوں کہ ان کے آنسو ان کی داڑھی پر بہہ رہے ہیں،وہ انہیں منارہے ہیں کہ وہ انہیں ساتھ میں رہنے کے لیے چن لیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔