Jamia al-Tirmidhi Hadith 1171 (سنن الترمذي)

[1171]متفق علیہ

مشکوۃ المصابیح (3118)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ أَبِي الْخَيْرِ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ إِيَّاكُمْ وَالدُّخُولَ عَلَی النِّسَاءِ فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ الْأَنْصَارِ يَا رَسُولَ اللہِ أَفَرَأَيْتَ الْحَمْوَ قَالَ الْحَمْوُ الْمَوْتُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عُمَرَ وَجَابِرٍ وَعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَإِنَّمَا مَعْنَی كَرَاہِيَةِ الدُّخُولِ عَلَی النِّسَاءِ عَلَی نَحْوِ مَا رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ إِلَّا كَانَ ثَالِثَہُمَا الشَّيْطَانُ وَمَعْنَی قَوْلِہِ الْحَمْوُ يُقَالُ ہُوَ أَخُو الزَّوْجِ كَأَنَّہُ كَرِہَ لَہُ أَنْ يَخْلُوَ بِہَا

عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عورتوں کے پاس خلوت (تنہائی) میں آنے سے بچو،اس پر انصار کے ایک شخص نے کہا: اللہ کے رسول! دیور (شوہر کے بھائی) کے بارے میں کیاخیال ہے؟ آپ نے فرمایا: دیور موت ہے۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں عمر،جابر اور عمرو بن عاص رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-عورتوں کے پاس خلوت(تنہائی) میں آنے کی حرمت کا مطلب وہی ہے جو نبی اکرمﷺ سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا: کوئی شخص کسی عورت کے ساتھ خلوت(تنہائی) میں ہوتاہے تو اس کا تیسرا شیطان ہوتاہے،۴-حمو،شوہر کے بھائی یعنی دیور کو کہتے ہیں،گویا آپ نے دیورکے بھاوج کے ساتھ تنہائی میں ہونے کوحرام قراردیا ہے۔