Jamia al-Tirmidhi Hadith 1172 (سنن الترمذي)

[1172]حسن

وللحدیث شواھد مشکوۃ المصابیح (3119)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ عَنْ مُجَالِدٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ لَا تَلِجُوا عَلَی الْمُغِيبَاتِ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ يَجْرِي مِنْ أَحَدِكُمْ مَجْرَی الدَّمِ قُلْنَا وَمِنْكَ قَالَ وَمِنِّي وَلَكِنَّ اللہَ أَعَانَنِي عَلَيْہِ فَأَسْلَمُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَقَدْ تَكَلَّمَ بَعْضُہُمْ فِي مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ مِنْ قِبَلِ حِفْظِہِ و سَمِعْت عَلِيَّ بْنَ خَشْرَمٍ يَقُولُ قَالَ سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ فِي تَفْسِيرِ قَوْلِ النَّبِيِّ ﷺ وَلَكِنَّ اللہَ أَعَانَنِي عَلَيْہِ فَأَسْلَمُ يَعْنِي أَسْلَمُ أَنَا مِنْہُ قَالَ سُفْيَانُ وَالشَّيْطَانُ لَا يُسْلِمُ وَلَا تَلِجُوا عَلَی الْمُغِيبَاتِ وَالْمُغِيبَةُ الْمَرْأَةُ الَّتِي يَكُونُ زَوْجُہَا غَائِبًا وَالْمُغِيبَاتُ جَمَاعَةُ الْمُغِيبَةِ

جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: تم لوگ ایسی عورتوں کے گھروں میں داخل نہ ہو،جن کے شوہرگھروں پر نہ ہوں،اس لیے کہ شیطان تم میں سے ہرایک کے اندر ایسے ہی دوڑتاہے جیسے خون جسم میں دوڑتاہے،ہم نے عرض کیا: آپ کے بھی؟ آپ نے فرمایا: ہاں میرے بھی،لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کے مقابلے میں میری مدد کی ہے،اس لیے میں (اس کے شرسے) محفوظ رہتاہوں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے غریب ہے۔بعض لوگوں نے مجالد بن سعید کے حفظ کے تعلق سے کلام کیا ہے،۲-سفیان بن عیینہ نبی اکرمﷺکے قول ولکن اللہ اعاننی علیہ فاسلم(لیکن اللہ نے میری مدد کی ہے اس لیے میں محفوظ رہتاہوں) کی تشریح میں کہتے ہیں: اس سے مراد یہ ہے کہ میں اس شیطان سے محفوظ رہتاہوں،نہ یہ کہ وہ اسلام لے آیاہے (کیونکہ): شیطان مسلمان نہیں ہوتا،۳-ولاتلجوا علی المغیبات میں مغیبۃ سے مراد وہ عورت ہے،جس کا شوہر موجودنہ ہو،مغیبات،مغیبۃ کی جمع ہے۔