Jamia al-Tirmidhi Hadith 1190 (سنن الترمذي)
[1190]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ يَبْلُغُ بِہِ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ لَا تَسْأَلْ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِہَا لِتَكْفِئَ مَا فِي إِنَائِہَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: عورت اپنی سوکن کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے کہ جو اس کے برتن میں ہے اُسے اپنے میں انڈیل لے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابوہریرہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ام سلمہ سے بھی روایت ہے۔