Jamia al-Tirmidhi Hadith 1189 (سنن الترمذي)
[1189]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (4940)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَنْبَأَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ أَنْبَأَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ حَمْزَةَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ كَانَتْ تَحْتِي امْرَأَةٌ أُحِبُّہَا وَكَانَ أَبِي يَكْرَہُہَا فَأَمَرَنِي أَبِي أَنْ أُطَلِّقَہَا فَأَبَيْتُ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ يَا عَبْدَ اللہِ بْنَ عُمَرَ طَلِّقْ امْرَأَتَكَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ إِنَّمَا نَعْرِفَہُ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ أَبِي ذِئْبٍ
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: میرے نکاح میں ا یک عورت تھی،میں اس سے محبت کرتاتھا،اور میرے والد اسے ناپسند کرتے تھے۔میرے والد نے مجھے حکم دیا کہ میں اسے طلاق دے دوں،لیکن میں نے ان کی بات نہیں مانی۔پھر میں نے اس کا ذکر نبی اکرمﷺ سے کیاتو آپ نے فرمایا: عبداللہ بن عمر! تم اپنی بیوی کو طلاق دے دو ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے،ہم اسے صرف ابن ابی ذئب ہی کی روایت سے جانتے ہیں۔