Jamia al-Tirmidhi Hadith 1228 (سنن الترمذي)

[1228]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ وَعَفَّانُ وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ قَالُوا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ نَہَی عَنْ بَيْعِ الْعِنَبِ حَتَّی يَسْوَدَّ وَعَنْ بَيْعِ الْحَبِّ حَتَّی يَشْتَدَّ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُہُ مَرْفُوعًا إِلَّا مِنْ حَدِيثِ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ

انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے انگور کوبیچنے سے منع فرمایا ہے یہاں تک کہ وہ سیاہ (پختہ) ہوجائے۔اور دانے (غلے) کوبیچنے سے منع فرمایا ہے یہاں تک کہ وہ سخت ہوجائے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔ہم اسے صرف بروایت حماد بن سلمہ ہی مرفوع جانتے ہیں۔