Jamia al-Tirmidhi Hadith 1229 (سنن الترمذي)
[1229]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ نَہَی عَنْ بَيْعِ حَبَلِ الْحَبَلَةِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَبَّاسٍ وَأَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ وَحَبَلُ الْحَبَلَةِ نِتَاجُ النِّتَاجِ وَہُوَ بَيْعٌ مَفْسُوخٌ عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ وَہُوَ مِنْ بَيُوعِ الْغَرَرِ وَقَدْ رَوَی شُعْبَةُ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَرَوَی عَبْدُ الْوَہَّابِ الثَّقَفِيُّ وَغَيْرُہُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ وَنَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَہَذَا أَصَحُّ
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺنے حمل کے حمل کوبیچنے سے منع فرمایا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے:۱-ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-شعبہ نے اس حدیث کوبطریق: أیوب،عن سعید بن جبیر،عن ابن عباس روایت کیا ہے۔اور عبدالوھاب ثقفی وغیرہ نے بطریق: أیوب،عن سعید بن جبیر،ونافع،کلاہما عن ابن عمر،عن النبی ﷺ روایت کی ہے۔اوریہ زیادہ صحیح ہے،۳-اہل علم کا اسی پرعمل ہے۔حبل الحبلہ (حمل کے حمل) سے مراد اونٹنی کے بچے کابچہ ہے۔اہل علم کے نزدیک یہ بیع منسوخ ہے اور یہ دھوکہ کی بیع میں سے ایک بیع ہے،۴-اس باب میں عبداللہ بن عباس اور ابوسعید خدری رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔