Jamia al-Tirmidhi Hadith 1235 (سنن الترمذي)

[1235]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ وَعَبْدَةُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الْخُزَاعِيُّ الْبَصْرِيُّ أَبُو سَہْلٍ وَغَيْرُ وَاحِدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ عَبْدِ الْوَارِثِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاہِيمَ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاہَكَ عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ نَہَانِي رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ أَبِيعَ مَا لَيْسَ عِنْدِي قَالَ أَبُو عِيسَی وَرَوَی وَكِيعٌ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ إِبْرَاہِيمَ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ وَلَمْ يَذْكُرْ فِيہِ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاہَكَ وَرِوَايَةُ عَبْدِ الصَّمَدِ أَصَحُّ وَقَدْ رَوَی يَحْيَی بْنُ أَبِي كَثِيرٍ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَعْلَی بْنِ حَكِيمٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاہَكَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عِصْمَةَ عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَ أَكْثَرِ أَہْلِ الْعِلْمِ كَرِہُوا أَنْ يَبِيعَ الرَّجُلُ مَا لَيْسَ عِنْدَہُ

حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے اس چیز کے بیچنے سے منع فرمایا ہے جومیرے پاس نہیں ہے۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-وکیع نے اس حدیث کو بطریق: یزید بن إبراہیم،عن ابن سیرین،عن أیوب،عن حکیم بن حزام روایت کیا ہے اور اس میں یوسف بن ماہک کے واسطے کاذکر نہیں کیا ہے۔عبدالصمد کی روایت زیادہ صحیح ہے (جس میں ابن سیرین کا ذکر ہے)۔اوریحییٰ بن ابی کثیر نے یہ حدیث بطریق: یعلی بن حکیم،عن یوسف بن ماہک،عن عبداللہ بن عصمۃ،عن حکیم بن حزام،عن النبی ﷺ روایت کیا ہے،۲-اکثر اہل علم کا اسی حدیث پر عمل ہے،یہ لوگ اس چیز کی بیع کو مکروہ سمجھتے ہیں جو آدمی کے پاس نہ ہو۔