Jamia al-Tirmidhi Hadith 1250 (سنن الترمذي)

[1250]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ حَمَّادٍ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَی عَنْ سَعِيدٍ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلًا كَانَ فِي عُقْدَتِہِ ضَعْفٌ وَكَانَ يُبَايِعُ وَأَنَّ أَہْلَہُ أَتَوْا النَّبِيَّ ﷺ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللہِ احْجُرْ عَلَيْہِ فَدَعَاہُ نَبِيُّ اللہِ ﷺ فَنَہَاہُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ إِنِّي لَا أَصْبِرُ عَنْ الْبَيْعِ فَقَالَ إِذَا بَايَعْتَ فَقُلْ ہَاءَ وَہَاءَ وَلَا خِلَابَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَحَدِيثُ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَ بَعْضِ أَہْلِ الْعِلْمِ وَقَالُوا الْحَجْرُ عَلَی الرَّجُلِ الْحُرِّ فِي الْبَيْعِ وَالشِّرَاءِ إِذَا كَانَ ضَعِيفَ الْعَقْلِ وَہُوَ قَوْلُ أَحْمَدَ وَإِسْحَقَ وَلَمْ يَرَ بَعْضُہُمْ أَنْ يُحْجَرَ عَلَی الْحُرِّ الْبَالِغِ

انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی خرید وفروخت کرنے میں بودا ۱؎ تھا اور وہ (اکثر) خریدوفروخت کرتا تھا،اس کے گھر والے نبی اکرمﷺ کے پاس آئے اوران لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ اس کو (خریدوفروخت سے) روک دیجیے،تو نبی اکرمﷺنے اس کو بلوایااور اسے اس سے منع فرمادیا۔اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں بیع سے باز رہنے پر صبر نہیں کرسکوں گا،آپ نے فرمایا:(اچھا) جب تم بیع کرو تو یہ کہہ لیاکروکہ ایک ہاتھ سے دواور دوسرے ہاتھ سے لو اور کوئی دھوکہ دھڑی نہیں ۲؎۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-انس کی حدیث حسن صحیح غریب ہے،۲-اس باب میں ابن عمر سے بھی روایت ہے،۳-بعض اہل علم کا اسی حدیث پر عمل ہے،وہ کہتے ہیں کہ آزاد شخص کوخریدوفروخت سے اس وقت روکا جاسکتا ہے جب وہ ضعیف العقل ہو،یہی احمد اوراسحاق بن راہویہ کابھی قول ہے،۴-اوربعض لوگ آزاد بالغ کو بیع سے روکنے کو درست نہیں سمجھتے ہیں۳؎۔