Jamia al-Tirmidhi Hadith 1251 (سنن الترمذي)

[1251]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ مَنْ اشْتَرَی مُصَرَّاةً فَہُوَ بِالْخِيَارِ إِذَا حَلَبَہَا إِنْ شَاءَ رَدَّہَا وَرَدَّ مَعَہَا صَاعًا مِنْ تَمْرٍ قَالَ أَبُو عِيسَی وَفِي الْبَاب عَنْ أَنَسٍ وَرَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺنے فرمایا: جس نے کوئی ایسا جانور خریدا جس کا دودھ تھن میں (کئی دنوں سے) روک دیا گیا ہو،تو جب وہ اس کا دودھ دوہے تواسے اختیار ہے اگر وہ چاہے تو ایک صاع کھجور کے ساتھ اس کو واپس کردے ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: اس باب میں انس اور ایک اور صحابی سے بھی روایت ہے۔