Jamia al-Tirmidhi Hadith 1254 (سنن الترمذي)
[1254]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ وَيُوسُفُ بْنُ عِيسَی قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ زَكَرِيَّا عَنْ عَامِرٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الظَّہْرُ يُرْكَبُ إِذَا كَانَ مَرْہُونًا وَلَبَنُ الدَّرِّ يُشْرَبُ إِذَا كَانَ مَرْہُونًا وَعَلَی الَّذِي يَرْكَبُ وَيَشْرَبُ نَفَقَتُہُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ لَا نَعْرِفُہُ مَرْفُوعًا إِلَّا مِنْ حَدِيثِ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَقَدْ رَوَی غَيْرُ وَاحِدٍ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ مَوْقُوفًا وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَ بَعْضِ أَہْلِ الْعِلْمِ وَہُوَ قَوْلُ أَحْمَدَ وَإِسْحَقَ و قَالَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ لَيْسَ لَہُ أَنْ يَنْتَفِعَ مِنْ الرَّہْنِ بِشَيْءٍ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: سواری کا جانور جب رہن رکھا ہو تو اس پر سواری کی جائے اوردودھ والا جانور جب گروی رکھا ہو تو اس کا دودھ پیا جائے،اور جو سواری کرے اور دودھ پیے جانور کا خرچ اسی کے ذمہ ہے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-ہم اسے بروایت عامر شعبی ہی مرفوع جانتے ہیں،انہوں نے ابوہریرہ سے روایت کی ہے اورکئی لوگوں نے اس حدیث کو اعمش سے روایت کیا ہے اور اعمش نے ابوصالح سے اور ابوصالح نے ابوہریرہ سے موقوفا روایت کی ہے،۳-بعض اہل علم کا اسی حدیث پر عمل ہے۔اوریہی قول احمد اوراسحاق بن راہویہ کابھی ہے،۴-بعض اہل علم کہتے ہیں کہ رہن سے کسی طرح کا فائدہ اٹھانا درست نہیں ہے۔