Jamia al-Tirmidhi Hadith 1275 (سنن الترمذي)

[1275]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ قَارِظٍ عَنْ السَّائِبِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ كَسْبُ الْحَجَّامِ خَبِيثٌ وَمَہْرُ الْبَغِيِّ خَبِيثٌ وَثَمَنُ الْكَلْبِ خَبِيثٌ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عُمَرَ وَعَلِيٍّ وَابْنِ مَسْعُودٍ وَأَبِي مَسْعُودٍ وَجَابِرٍ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ عُمَرَ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ رَافِعٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَكْثَرِ أَہْلِ الْعِلْمِ كَرِہُوا ثَمَنَ الْكَلْبِ وَہُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ وَأَحْمَدَ وَإِسْحَقَ وَقَدْ رَخَّصَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ فِي ثَمَنِ كَلْبِ الصَّيْدِ

-رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: پچھنا لگانے والے کی کمائی خبیث (گھٹیا) ہے۱؎ زانیہ کی اجرت ناپاک ۲؎ ہے اور کتے کی قیمت ناپاک ہے ۳؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-رافع رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں عمر،علی،ابن مسعود،ابومسعود،جابر،ابوہریرہ،ابن عباس،ابن عمر اور عبداللہ ابن جعفر رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اکثر اہل علم کا اسی پر عمل ہے۔ان لوگوں نے کتے کی قیمت کوناجائزجاناہے،یہی شافعی،احمد اوراسحاق بن راہویہ کا بھی قول ہے۔اوربعض اہل علم نے شکاری کتے کی قیمت کی اجازت دی ہے۔