Jamia al-Tirmidhi Hadith 1287 (سنن الترمذي)

[1287] إسنادہ ضعیف

ابن ماجہ (2301)

یحیی بن سلیم الطائفي ضعیف عن عبید اللہ،صحیح الحدیث عن غیرہ وانظر تسہیل الحاجۃ (2301)

انوار الصحیفہ ص 222

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سُلَيْمٍ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ مَنْ دَخَلَ حَائِطًا فَلْيَأْكُلْ وَلَا يَتَّخِذْ خُبْنَةً قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو وَعَبَّادِ بْنِ شُرَحْبِيلَ وَرَافِعِ بْنِ عَمْرٍو وَعُمَيْرٍ مَوْلَی آبِي اللَّحْمِ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عُمَرَ حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُہُ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ يَحْيَی بْنِ سَلِيمِ وَقَدْ رَخَّصَ فِيہِ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ لِابْنِ السَّبِيلِ فِي أَكْلِ الثِّمَارِ وَكَرِہَہُ بَعْضُہُمْ إِلَّا بِالثَّمَنِ

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: جوشخص کسی باغ میں داخل ہو تو (پھل) کھائے،کپڑوں میں باندھ کر نہ لے جائے۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث غریب ہے۔ہم اسے اس طریق سے صرف یحییٰ بن سلیم ہی کی روایت سے جانتے ہیں،۲-اس باب مین عبداللہ بن عمرو،عباد بن شرحبیل،رافع بن عمرو،عمیر مولی آبی اللحم اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-بعض اہل علم نے راہ گیر کے لیے پھل کھانے کی رخصت دی ہے۔اور بعض نے اسے ناجائزکہا ہے،الا یہ کہ قیمت اداکرکے ہو۔