Jamia al-Tirmidhi Hadith 1295 (سنن الترمذي)
[1295]حسن
مشکوۃ المصابیح (2776)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُنِيرٍ قَال سَمِعْتُ أَبَا عَاصِمٍ عَنْ شَبِيبِ بْنِ بِشْرٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ لَعَنَ رَسُولُ اللہِ ﷺ فِي الْخَمْرِ عَشْرَةً عَاصِرَہَا وَمُعْتَصِرَہَا وَشَارِبَہَا وَحَامِلَہَا وَالْمَحْمُولَةُ إِلَيْہِ وَسَاقِيَہَا وَبَائِعَہَا وَآكِلَ ثَمَنِہَا وَالْمُشْتَرِي لَہَا وَالْمُشْتَرَاةُ لَہُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ أَنَسٍ وَقَدْ رُوِيَ نَحْوُ ہَذَا عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ مَسْعُودٍ وَابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ
انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے شراب کی وجہ سے دس آدمیوں پرلعنت بھیجی: اس کے نچوڑوانے والے پر،اس کے پینے والے پر،اس کے لے جانے والے پر،اس کے منگوانے والے پر،اورجس کے لیے لے جائی جائے اس پر،اس کے پلانے والے پر،اوراس کے بیچنے والے پر،اس کی قیمت کھانے والے پر،اس کو خریدنے والے پراور جس کے لیے خریدی گئی ہواس پر۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث انس رضی اللہ عنہ کی روایت سے غریب ہے،۲-اوراسی حدیث کی طرح ابن عباس،ابن مسعود اور ابن عمر رضی اللہ عنہم سے بھی مروی ہے جسے یہ لوگ نبی اکرمﷺ سے روایت کرتے ہیں۔