Jamia al-Tirmidhi Hadith 1297 (سنن الترمذي)
[1297]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ أَنَّہُ سَمِعَ رَسُولَ اللہِ ﷺ عَامَ الْفَتْحِ وَہُوَ بِمَكَّةَ يَقُولُ إِنَّ اللہَ وَرَسُولَہُ حَرَّمَ بَيْعَ الْخَمْرِ وَالْمَيْتَةِ وَالْخِنْزِيرِ وَالْأَصْنَامِ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللہِ أَرَأَيْتَ شُحُومَ الْمَيْتَةِ فَإِنَّہُ يُطْلَی بِہَا السُّفُنُ وَيُدْہَنُ بِہَا الْجُلُودُ وَيَسْتَصْبِحُ بِہَا النَّاسُ قَالَ لَا ہُوَ حَرَامٌ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ عِنْدَ ذَلِكَ قَاتَلَ اللہُ الْيَہُودَ إِنَّ اللہَ حَرَّمَ عَلَيْہِمْ الشُّحُومَ فَأَجْمَلُوہُ ثُمَّ بَاعُوہُ فَأَكَلُوا ثَمَنَہُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ جَابِرٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ انہوں نے فتح مکہ کے سال مکہ کے اندر رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: اللہ اور اس کے رسول نے شراب،مردار،خنزیر اور بتوں کی بیع کو حرام قراردیاہے،عرض کیاگیا،اللہ کے رسول!مجھے مردار کی چربی کے بارے میں بتائیے،اسے کشتیوں پہ ملاجاتاہے،چمڑوں پہ لگایاجاتاہے،اور لوگ اس سے چراغ جلاتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: نہیں،یہ جائزنہیں،یہ حرام ہے،پھر آپ نے اسی وقت فرمایا: یہود پر اللہ کی مارہو،اللہ نے ان کے لیے چربی حرام قراردے دی،تو انہوں نے اس کو پگھلایا پھراسے بیچا اور اس کی قیمت کھائی۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں عمراور ابن عباس رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اہل علم کااسی پرعمل ہے۔