Jamia al-Tirmidhi Hadith 1317 (سنن الترمذي)
[1317]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُہَيْلٍ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ رَجُلًا تَقَاضَی رَسُولَ اللہِ ﷺ فَأَغْلَظَ لَہُ فَہَمَّ بِہِ أَصْحَابُہُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ دَعُوہُ فَإِنَّ لِصَاحِبِ الْحَقِّ مَقَالًا ثُمَّ قَالَ اشْتَرُوا لَہُ بَعِيرًا فَأَعْطُوہُ إِيَّاہُ فَطَلَبُوہُ فَلَمْ يَجِدُوا إِلَّا سِنَّا أَفْضَلَ مِنْ سِنِّہِ فَقَالَ اشْتَرُوہُ فَأَعْطُوہُ إِيَّاہُ فَإِنَّ خَيْرَكُمْ أَحْسَنُكُمْ قَضَاءً حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُہَيْلٍ نَحْوَہُ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نے رسول اللہ ﷺ سے (قرض کا) تقاضہ کیا اورسختی کی،صحابہ نے اسے دفع کرنے کاقصدکیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اسے چھوڑدو،کیونکہ حق دار کوکہنے کا حق ہے،پھر آپ نے فرمایا: اسے ایک اونٹ خریدکر دے دو،لوگوں نے تلاش کیا تو انہیں ایساہی اونٹ ملا جو اس کے اونٹ سے بہترتھا،آپ نے فرمایا: اسی کوخریدکر دے دو،کیونکہ تم میں بہتر وہ لوگ ہیں جو قرض کی ادائیگی میں بہترہوں۔ مولف نے محمد بن بشار کی سند سے اسی طرح کی حدیث روایت کی۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔