Jamia al-Tirmidhi Hadith 1318 (سنن الترمذي)
[1318]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ مَوْلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ اسْتَسْلَفَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بَكْرًا فَجَاءَتْہُ إِبِلٌ مِنْ الصَّدَقَةِ قَالَ أَبُو رَافِعٍ فَأَمَرَنِي رَسُولُ اللہِ ﷺ أَنْ أَقْضِيَ الرَّجُلَ بَكْرَہُ فَقُلْتُ لَا أَجِدُ فِي الْإِبِلِ إِلَّا جَمَلًا خِيَارًا رَبَاعِيًا فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَعْطِہِ إِيَّاہُ فَإِنَّ خِيَارَ النَّاسِ أَحْسَنُہُمْ قَضَاءً قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
ابورافع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ایک جوان اونٹ قرض لیا،پھر آپ کے پاس صدقے کا اونٹ آیاتو آپﷺ نے مجھے حکم دیا کہ میں اس آدمی کا اونٹ اداکردوں،میں نے آپ سے عرض کیا: مجھے چار دانتوں والے ایک عمدہ اونٹ کے علاوہ کوئی اوراونٹ نہیں مل رہا ہے،تو آپ نے فرمایا: اُسے اسی کو دے دو،کیونکہ لوگوں میں سب سے اچھے وہ ہیں جو قرض کی ادائیگی میں سب سے اچھے ہوں ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔