Jamia al-Tirmidhi Hadith 1327 (سنن الترمذي)
[1327۔1328] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود (3593)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ،حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنْ شُعْبَةَ،عَنْ أَبِي عَوْنٍ الثَّقَفِيِّ،عَنِ الْحَارِثِ بْنِ عَمْرٍو،عَنْ رِجَالٍ مِنْ أَصْحَابِ مُعَاذٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ بَعَثَ مُعَاذًا إِلَی الْيَمَنِ،فَقَالَ: كَيْفَ تَقْضِي؟ فَقَالَ: أَقْضِي بِمَا فِي كِتَابِ اللہِ،قَالَ: فَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِي كِتَابِ اللہِ؟ قَالَ: فَبِسُنَّةِ رَسُولِ اللہِ ﷺ قَالَ: فَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِي سُنَّةِ رَسُولِ اللہِ ﷺ؟ قَالَ: أَجْتَہِدُ رَأْيِي قَالَ: الْحَمْدُ لِلّہِ الَّذِي وَفَّقَ رَسُولَ رَسُولِ اللہِ ﷺ.
معاذبن جبل رضی اللہ عنہ کے شاگردوں میں سے کچھ لوگوں سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺنے معاذ کو (قاضی بناکر) یمن بھیجا،تو آپ نے پوچھا:تم کیسے فیصلہ کروگے؟ انہوں نے کہا:میں اللہ کی کتاب سے فیصلے کروں گا،آپ نے فرمایا: اگر (اس کا حکم) اللہ کی کتاب (قرآن) میں موجود نہ ہوتو؟ معاذ نے کہا:تورسول اللہ ﷺ کی سنت سے فیصلے کروں گا،آپ نے فرمایا: اگر رسول اللہ ﷺ کی سنت میں بھی (اس کا حکم) موجود نہ ہوتو؟ معاذ نے کہا:(تب)میں اپنی رائے سے اجتہاد کروں گا۔آپ نے فرمایا: اللہ کا شکر ہے جس نے اللہ کے رسول کے قاصد کو (صواب کی) توفیق بخشی۔