Jamia al-Tirmidhi Hadith 1342 (سنن الترمذي)
[1342]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَہْلِ بْنِ عَسْكَرٍ الْبَغْدَادِيُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ الْجُمَحِيُّ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَضَی أَنَّ الْيَمِينَ عَلَی الْمُدَّعَی عَلَيْہِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَغَيْرِہِمْ أَنَّ الْبَيِّنَةَ عَلَی الْمُدَّعِي وَالْيَمِينَ عَلَی الْمُدَّعَی عَلَيْہِ
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فیصلہ کیاکہ قسم مدعی علیہ پر ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-صحابہ کرام وغیرہم میں سے اہل علم کا اسی پرعمل ہے کہ گواہ مدعی کے ذمّہ ہے اورقسم مدعی علیہ پر ہے۔