Jamia al-Tirmidhi Hadith 1343 (سنن الترمذي)
[1343]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الدَّوْرَقِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ حَدَّثَنِي رَبِيعَةُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ سُہَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَضَی رَسُولُ اللہِ ﷺ بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاہِدِ الْوَاحِدِ قَالَ رَبِيعَةُ وَأَخْبَرَنِي ابْنٌ لِسَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ قَالَ وَجْدنَا فِي كِتَاب سَعْدٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَضَی بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاہِدِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَجَابِرٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَسُرَّقَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَضَی بِالْيَمِينِ مَعَ الشَّاہِدِ الْوَاحِدِ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک گواہ کے ساتھ مدعی کی قسم سے (مدعی کے حق میں) فیصلہ دیا۔ ربیعہ کہتے ہیں: مجھے سعد بن عبادہ کے بیٹے نے خبردی کہ ہم نے سعد رضی اللہ عنہ کی کتاب میں لکھاپایاکہ نبی اکرمﷺ نے ایک گواہ اور مدعی کی قسم سے (مدعی کے حق میں)فیصلہ دیا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-اس باب میں علی،جابر،ابن عباس اور سرق رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۲-ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کہ نبی اکرمﷺنے ایک گواہ اورمدعی کی قسم سے(مدعی کے حق میں) فیصلہ کیا حسن غریب ہے۔