Jamia al-Tirmidhi Hadith 137 (سنن الترمذي)
[137] ضعیف
ابن ماجہ (650)
عبد الکریم ھو أبو أمیۃ الضعیف کما فی السنن الکبری للبیہقي (1/ 316،317) والنکت الظراف (5/ 248) وھو ضعیف فالسند ضعیف وللحدیث شواھد ضعیفۃ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی عَنْ أَبِي حَمْزَةَ السُّكَّرِيِّ عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ عَنْ مِقْسَمٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ إِذَا كَانَ دَمًا أَحْمَرَ فَدِينَارٌ وَإِذَا كَانَ دَمًا أَصْفَرَ فَنِصْفُ دِينَارٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ الْكَفَّارَةِ فِي إِتْيَانِ الْحَائِضِ قَدْ رُوِيَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ مَوْقُوفًا وَمَرْفُوعًا وَہُوَ قَوْلُ بَعْضِ أَہْلِ الْعِلْمِ وَبِہِ يَقُولُ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ قَالَ ابْنُ الْمُبَارَكِ يَسْتَغْفِرُ رَبَّہُ وَلَا كَفَّارَةَ عَلَيْہِ وَقَدْ رُوِيَ نَحْوُ قَوْلِ ابْنِ الْمُبَارَكِ عَنْ بَعْضِ التَّابِعِينَ مِنْہُمْ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ وَإِبْرَاہِيمُ النَّخَعِيُّ وَہُوَ قَوْلُ عَامَّةِ عُلَمَاءِ الْأَمْصَارِ
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جب خون سرخ ہو(اورجماع کرلے تو) ایک دینار اور جب زرد ہو تو آدھا دینار (صدقہ کرے) ۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-حائضہ سے جماع کے کفارے کی حدیث ابن عباس سے موقوفاً اور مرفوعاً دونوں طرح سے مروی ہے،۲-اور بعض اہل علم کایہی قول ہے،احمد اور اسحاق بن راہویہ بھی یہی کہتے ہیں۔ابن مبارک کہتے ہیں: یہ اپنے رب سے استغفار کرے گا،اس پرکوئی کفارہ نہیں،ابن مبارک کے قول کی طرح بعض تابعین سے بھی مروی ہے جن میں سعید بن جبیر،ابراہیم نخعی بھی شامل ہیں۔اور اکثر علماء امصارکایہی قول ہے۔