Sheikh Zubair Alizai

Jamia al-Tirmidhi Hadith 147 (سنن الترمذي)

[147]إسنادہ صحیح

وانظر مسند حمیدی (944 وسندہ صحیح)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِالرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ،قَالاَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنْ الزُّہْرِيِّ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،قَالَ: دَخَلَ أَعْرَابِيٌّ الْمَسْجِدَ،وَالنَّبِيُّ ﷺ جَالِسٌ،فَصَلَّی،فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ: اللّہُمَّ ارْحَمْنِي وَمُحَمَّدًا وَلاَ تَرْحَمْ مَعَنَا أَحَدًا،فَالْتَفَتَ إِلَيْہِ النَّبِيُّ ﷺ فَقَالَ: لَقَدْ تَحَجَّرْتَ وَاسِعًا،فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ بَالَ فِي الْمَسْجِدِ،فَأَسْرَعَ إِلَيْہِ النَّاسُ،فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ: أَہْرِيقُوا عَلَيْہِ سَجْلاً مِنْ مَاء-أَوْ دَلْوًا مِنْ مَاءٍ-،ثُمَّ قَالَ: إِنَّمَا بُعِثْتُمْ مُيَسِّرِينَ وَلَمْ تُبْعَثُوا مُعَسِّرِينَ.

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک اعرابی مسجد میں داخل ہوا،نبی اکرم ﷺ بیٹھے ہوئے تھے،اس نے صلاۃ پڑھی،جب صلاۃ پڑھ چکا تو کہا:اے اللہ تومجھ پر اور محمد پر رحم فرما اور ہمارے ساتھ کسی اور پررحم مت فرما۔نبی اکرم ﷺنے اس کی طرف متوجہ ہوکر فرمایا: تم نے ایک کشادہ چیز (یعنی رحمت الٰہی) کو تنگ کردیا،پھر ابھی تھوڑی ہی دیر ہوئی تھی کہ وہ مسجد میں جاکر پیشاب کرنے لگا،لوگ تیزی سے اس کی طرف بڑھے،تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اس پر ایک ڈول پانی بہا دو،پھرآپ نے فرمایا: تم تو آسانی کرنے والے بناکر بھیجے گئے ہو ناکہ سختی کرنے والے ۱؎۔